صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کا ریجنل اور انٹر ڈویژنل ہاکی مقابلوں کیلئے شیڈول کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر ریجنل اور انٹر ڈویژنل مقابلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا٬ صوبائی ہاکی ایسویس ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ کی مطابق ریجنل سطح پر انٹر کلب ہاکی مقابلے تین نومبر سے خیبرپختونخوا کے تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز پشاور٬ سوات٬ مردان ٬ ایبٹ آباد٬بنوں ٬کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں شروع ہونگے جو کہ گیارہ نومبر تک جاری رہینگے اسی طرح انٹر ریجنل سطح پر انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ چودہ نومبر سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگی جس میں ہر ڈویژن سے دو دو ٹیمیں شرکت کرینگے ۔

اور انٹر ریجنل کی فاتح تین ٹیمیں پاکستان سطح پر انٹر کلب مقابلوں میں صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے پیٹرن پر ڈویژن کا بھی اعلان کیا۔پشاورریجن میں ڈسٹرکٹ پشاور٬ ڈسٹرکٹ چارسدہ اور ڈسٹرکٹ نوشہرہ ٬ مردان ریجن میں ڈسٹرکٹ مردان ٬ صوابی اور بونیر ٬سوات ریجن میں ڈسٹرکٹ سوات٬ دیر لوئر اور دیر اپر٬ ہزارہ ریجن میں ہری پور اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ ڈی آئی خان بنوں اور کوہاٹ ریجن بھی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے پیٹرن پر انٹر کلب مقابلے منعقد کرائینگے ۔

سید ظاہرشاہ نے کہا کہ ریجنل سطح پر تمام مقابلے ڈویژن ہیڈکواٹر گرائونڈز پر منعقد ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ تمام انٹر کلب اور ریجنل مقابلے آئین کے مطابق منتخب شدہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونگے جو کہ صوبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔اور وہی ٹیمیں انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ میں اپنی ڈویژن کی نمائندگی کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ریجنل سطح پر انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان ایک دو روز میں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :