Live Updates

جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو زمہ داری عمران خان اور نوازشریف پر ہوگی٬اقتدار کی جنگ میں عوام کو بے یارومددگار چھوڈ دیا گیا٬ہمایون خان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے جبکہ عمران خان اور نوازشریف اقتدار کے چکر میں ہے جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو زمہ داری عمران خان اور نوازشریف پر ہوگی٬اقتدار کی جنگ میں عوام کو بے یارومددگار چھوڈ دیا گیا ہر طرف بے چینی بدامنی٬امن آمان کے مسائل ٬بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان ہے لیکن افسوس حکمران تمام مسائل سے بے خبر ہوکر اقتدار کو بچانے اور اقتدار حاصل کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروکار لارہے ہیں پیپلز پار ٹی کی سیاست جمہوریت کی بقا ملک کے سلامتی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ہے پیپلز پارٹی کے قائدین نے جمہوری نظام اور اداروں کی مظبوطی اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے کبھی جموریت اور ملک پر آنچ آنے نہیں دیا تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک جھنڈے تلے متحد ہونا وقت کا سب سے اہم تقاضہ ہے حکمرانوں نے زاتی خوہشات کی تکمیل کے لئے قوم کو استعمال کرکے انہیں مشکلات سے دوچار کررہے ہیں ٬انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں ایک گیم چینجر ہے جس سے ملک بلخصوص صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے معاشی ترقی ہوگی جس کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کوجاتا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے حکومت میں سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے طویل جدوجہد نے معاشی ترقی کے کارنامے سرانجام دئے ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہو یا پاک چیین دوستی کی مظبوطی جو کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی بدولت مشکلات کا شکار ہے ملک و قوم کے لئے پارٹی قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمق ہیں پیپلز پارٹی نے ادروں کو معاشی طور پر مظبوط کیا عوام سے بلند بانگ واعدے کرنے والوں نے عوام کا بٴْرا حال کردیا ہے صوبے کے عوام بے زار ہوچکے ہیں آئندہ پیپلز پارٹی کا بھر پور ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات