سول جج امتحان میں انکے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کانوٹس لیاجائے ٬ارشد سعید ایڈوکیٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)پشاورہائیکورٹ کے وکیل ارشدسعیدایڈووکیٹ نے مطالبہ کیاہے کہ سول جج امتحان میں انکے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کانوٹس لیاجائے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے حال ہی میں سول جج کاامتحان مارچ2016میں دیا جب نتیجہ آیا تو اسکی423نمبرزآئے جبکہ انٹرویوعمل کیلئی425نمبرزجوکہ پچاس فیصد بنتاہے درکارتھے جس کیلئے میں نے پیپرزکی دوبارہ نمبرزجمع کرنے کی درخواست کی پبلک سروس کیشن مجھے بار بار ٹرخاتی رہی آخرکارایک مہینے کی کوشش کے بعد انہوں نے مجھے ایک لیٹربھجوایاکہ آپ کے نمبرزپچاس فیصدکراس کرگئے ہیں لہذا آپ انٹرویوکیلئے کال کئے جائینگے جب میں پبلک سروس کمیشن آیا تو انہوں نے بتایاکہ آپ اس بات کسی کو بھی نہ بتائے کیونکہ ہمارے لئے مسئلہ بن جائیگاکیونکہ ہمارے پاس چار٬پانچ سودرخواستیں پڑی ہیں بحرحال انٹرویومیں بھی مجھی10نمبرزدئیے اورمجھے فیل قرار دیدیاگیاانہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیاہے کہ میرے پیپرزہائیکورٹ منگواکرنمبرات جمع کئے جائیں۔