ایس ایچ او عبدالعلی خان کیخلاف کارروائی کرکے ان کیخلاف جھوٹے مقدمے کا شفاف طریقے سے تحقیقات کرائی جائیں٬عبدالحنان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)پخہ غلام کے رہاشئی عبدالحنان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور آئی جی پی ناصر خان درانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او عبدالعلی خان کیخلاف کارروائی کرکے ان کیخلاف جھوٹے مقدمے کا شفاف طریقے سے تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحنان کا کہنا تھا کہ ان کی مخالفین کے ساتھ ذاتی رنجشیں تھیں جس پر تھانہ چمکنی نے خزانہ پولیس کی مدد سے ان کے گھر پر چھاپہ مارا جس میں ان کے بیٹے ثمین جان کو پولیس گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی چھاپے کے دوران گھر سے ڈھائی لاکھ روپے‘ساڑے تین تولے سونا اور چاردر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ پولیس نے غیر قانونی طور پر ایف آئی آر بالا کا اندراج کیا ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پی سے مطالبہ کیاکہ ایس ایچ او عبدالعلی خان کو معطل کرکے جھوٹے مقدمے کا شفاف طریقے سے تحقیقات کرائی جائیں۔