سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے کیلئے فوری طور پر فائر اسٹیشن قائم کیا جائے٬ سلطان چشتی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سینئرنائب صدر سلطان صلاح الدین چشتی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے کیلئے فوری طور پر فائر اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ صنعتوں میں کسی بھی متوقع ضرورت کے پیش نظر فائر ایکوئپمنٹس کا استعمال بروقت کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائٹ سپر ہائی وے میں سینکڑوں صنعتیں ہیں جن میں 70 فیصد صنعتیں برآمدات سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ سپرہائی وے کیلئے ایک فائر ٹینڈر بھی موجود نہیں حالانکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے کا اپنا فائر اسٹیشن ہونا چاہئے جس میں فائرٹینڈر٬ اسنارکل اور آگ بجھانے کے آلات موجود ہوں اور کسی فیکٹری میں آگ لگنے کی صورت میں اس پر فوری قابو پایا جا سکے۔