کراچی چیمبر کی جانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر خودکش حملوں کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 18:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے عہدیداران نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر خود کش حملوں کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ بیان میں چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی٬ وائس چیئرمینز بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق٬ زبیر موتی والا٬ ہارون فاروقی٬ انجم نثار٬ کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو٬ سینئر نائب صدر آصف نثار٬ نائب صدر محمد یونس سومرو اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف حساس اداروں بلکہ عوامی مقامات پر بھی سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات عمل میں لائیں۔ انہوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی تاجرو صنعتکار برادری غم کے اس لمحے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :