کے ایس ای 100 انڈیکس 87.27 پوائنٹس کی کمی سے 40764.76 پوائنٹس پر بند

منگل 25 اکتوبر 2016 18:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا٬ کے ایس ای 100 انڈیکس 87.27 پوائنٹس کی کمی سے 40764.76 پوائنٹس پر بند ہوا٬ مارکیٹ سرمایہ میں 32 ارب 66 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 470 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 10 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار 622 روپے اور خرید و فروخت میں بھی 8 کروڑ 99 لاکھ 76 ہزار 120 حصص کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 87.27 پوائنٹس کی کمی سے 40764.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 19.34 پوائنٹس کی مندی سے 22277.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 110.50 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 216.24 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 90.41 پوائنٹس کی کمی سے 17761.45 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 89.16 پوائنٹس کی مندی سے 15857.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 70.27 پوائنٹس کی کمی سے 19327.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 284 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 68.35 روپے کے اضافے سے 1435.45 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح زشپہائر ٹیکسٹائل ایس ڈی کے حصص کی سودے بھی 58.58 روپے کی تیزی سے 1230.24 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 120.53 روپے کی مندی سے 4179.47 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 49.37 روپے کی کمی سے 1125.63 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 2 لاکھ 50 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 16.68 روپے سے شروع ہو کر 17.64 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 2 کروڑ 74 لاکھ 68 ہزار حصص کے سودے 9.10 روپے سے شروع ہو کر 9.19 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 36 کروڑ 78 لاکھ 91 ہزار 560 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 58 کروڑ 35 لاکھ 56 ہزار 274 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 48 ارب 90 کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار 234 روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 16 ارب 24 کروڑ 49 لاکھ 89 ہزار 764 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 10 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔