سلک سکول آف ٹوماروکے طلباو طالبات اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

منگل 25 اکتوبر 2016 18:46

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سلک سکول آف ٹومارو‘ عامر ٹائون‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ٬ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شامکی بھٹیاں‘لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ شامکی بھٹیاں‘ لاہور‘ یونیک ہائی سکول‘ ویلنشیا ٹائون‘لاہور‘عمران ہائی سکول‘ مین روڈ‘ اعوان ٹائون‘لاہور‘سوانا ہائی سکول‘ مین روڈ‘اعوان ٹائون‘لاہور‘پاکستان سکالرزسکول‘ کاہنہ نو‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ خالد آباد‘ کاہنہ نو‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد697تھی۔

متعلقہ عنوان :