شکار پور کے ضمنی انتخابات میں 27400ووٹ لیکر جمعیت علماء اسلام سندھ میں متبادل قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آ گئی ہے ٬ قاری محمدعثمان

پیپلزپارٹی نے شکار پور میں بدترین دھاندلی ٬اخلاقی شکست کوچھپانے کیلئے کم ووٹ حاصل کرنے پر انکوائری کمیٹی کا شوشا چھوڑا ہے٬ نائب امیر جے یوآئی سندھ

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ شکار پور کے ضمنی انتخابات میں 27400ووٹ لیکر جمعیت علماء اسلام سندھ میں متبادل قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آ گئی ہے ۔ مخصوص خواتین کے ذریعے دھاندلی پیپلز پارٹی کی جدید منصوبہ بندی اور بھونڈی حرکت ہے ۔ پیپلزپارٹی نے شکار پور میں بدترین دھاندلی اور اخلاقی شکست کوچھپانے کیلئے کم ووٹ حاصل کرنے پر انکوائری کمیٹی کا شوشا چھوڑ رہی ہے , جمعیت علماء اسلام آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو ملا کر موجودہ پیپلز پارٹی کے کرپشن پر مبنی کلچر سے سندھ دھرتی کو صاف کرنے کے لئے متبادل قیادت فراہم کرے گی۔

وہ مدرسہ شمس الہدیٰ سندھی سوسائٹی ضلع ملیر میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے والے سیکڑوں افراد کی شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے مرکزی رہنما قاری شیر افضل خان ٬مولانا عبدالکریم عابد٬ مولانا احسان اللہ ٹکروی ٬ مفتی عبدالمنعم اور جے یو آئی میں شامل ہونے والے افراد کے گروپ لیڈر محمد جان درانی بے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر بشیر بن ٬عزیز ٬محمد الیاس خان٬ مولانا احتشام الحق ٬قاری علی رحمن ٬ قاری حفیظ اللہ سعودی عرب کے رہنماء قاری محمد سلیم ٬ پیر احسان اللہ اور دیگر رہنماء موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ پی ایس 11کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت اور اس کی قیادت نے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے کرپشن سے کمائی ہوئی رقم کی تجوریاں کھول دی تھیں۔

جبکہ امتیاز شیخ نے پانی کی طرح پیسہ بہا کر بھی صرف مخصوص خواتین کے ذریعہ اندر اور باہر قابل اعتراض طریقوں سے خواتین و حضرات پر اثر ڈال کر بد ترین دھاندلی کے ذریعے بہت کم لیڈ پر جعلی کامیابی حاصل کی ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ امتیاز شیخ اور حکمران جماعت کا 2013کے ووٹ 60ہزار سے زائد تھے جبکہ جے یو آئی نے 27400ووٹ لئے اور حکمران کے امیدوار نے 36500حاصل کیئے اب 2018میں ان شاء اللہ سندھ میں جمعیت علماء اسلام متبادل قوت بن کر ابھرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور میڈم فریال تالپور نے شہید بینظیر بھٹو کے دشمنوں کو پارٹی پر مسلط کر کے خود بھٹو کی پیپلز پارٹی کا جنازہ نکال دیا ہے ۔ اب ان شاء اللہ نظر یاتی پیپلز پارٹی کے سندھ دھرتی سے محبت رکھنے والے جیالے اس جماعت کو ترجیح دیں گے۔ جو دھرتی کے حقوق کے تحفظ کی امین ہو وہ جمعیت علماء اسلام ہی ہے ۔ قاری محمد عثمان نے مذید کہاکہ آئندہ انتخابات میں شکار پور اور لاڑکانہ سمیت پورے صوبے میں جمعیت علماء اسلام اتحادی جماعتوں سے ملکر پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دے گی انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے چیئرمین کے حکم پر شکار پور میں سرکای مشینری کو استعمال کرتے ہوئے 5 ہزار سے 20 ہزار فی ووٹ خرید کر بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی تقریب میں محمد جان دورانی٬ اکبر بادشاہ٬ طیب٬ شیاب خان٬ محمد اسحق٬ م$من بابا٬ محمد زمان ٬ گل سعید٬ ملک شیر٬ بشیر احمد٬ ایاز بابا٬ میر علی٬ محمد رفیق٬ خان الدین٬منیر بھائی٬ تمزئی بابا٬ حاجی فیروز خان٬ فضل غفور٬ عبدالواحد٬ شاہد بٹ سمیت سیکڑوں لوگوںسیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :