رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث دوسرے رینجر زاہلکار علی مرتضیٰ کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث دوسرے رینجر زاہلکار علی مرتضیٰ کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں رینجرز اہلکار قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔رینجرز اہلکار علی مرتضی نے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی معشوق کو قتل کردیا تھا ۔ملزم کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔عدالتی حکم پر ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :