کراچی٬ پاکیزہ قتل کیس ٬عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے 6 سالہ پاکیزہ کے قتل میں نامزد تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر ڈی این اے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں 6 سالہ پاکیزہ کے قتل میں نامزد تین ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی این اے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے پاکیزہ کی اورنگی کے شہنائی شادی ہال سے لاش ملی تھی پولیس کے مطابق پاکیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور لاش ٹینک سے ملی تھی پاکیزہ قتل کیس میں نامزد تین ملزمان شادی حال کے مالک محمود عالم اور تسلیم نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جب کہ پاکیزہ قتل کیس میں شادی حال کے مالک سمیت انیس ملزمان گرفتار ہے۔

متعلقہ عنوان :