ایم کیو ایم نے آصفہ ڈینٹل کالج سے متعلق تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) نے آصفہ ڈینٹل کالج سے متعلق تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے تحریک التوا سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے ۔جبکہ انہوںنے دسمبر میں جلائے جانے والے ریونیو ریکارڈ کی اپ گریڈیشن سے متعلق بھی تحریک اسمبلی سکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے ۔