سندھ ہائیکورٹ کا نے محکمہ بلدیات میں غیر قانونی طور پر بھرتی کئے گئے 13000 ہزار ملازمین کو ہٹانے کا حکم

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ بلدیات میں غیر قانونی طور پر بھرتی کئے گئے 13000 ہزار ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں غیر قانونی ملازمین کو ہٹانے کی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ضلع شکار پور کی تحصیل مدیجی میں ناقص صفائی سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں چیئرمین یونین کمیٹی مدیجی اور ڈپٹی سیکریٹری بلدیات پیش ہوئے درخواست گزار کی جانب سے درخواست مین موقف اختیار کیا گیا کہ عید قرباں کی الائیشین اب تک موجود ہیں لوکل گورنمنٹ میں ایسے لوگ بھی ہیں جو کام نہیں کرتے بلدیات میں تیرہ ہزار جعلی ملازم بھرتی کئے ہیں جس کا کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالت نے جعلی ملازم بھرتی کرنے سے متعلق پٹیشن کی تفصیلات طلب کیں اور لوکل گورنمنٹ سیکریٹری کو فوری طلب کیا کچھ دیر بعد سیکریٹری بلدیات عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ غیر قانونی بھرتی کئے گئے ملازمین کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے جس پر عدالت نے محکمہ بلدیات میں غیر قانونی بھرتی 13000 ہزار ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں غیر قانونی بھرتی ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ عدالت نے شکار پور کے علاقے مدیجی میں صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دے دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :