سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات2017-18 کے لیے پولنگ 31 اکتوبر کو ہوگی

صدر کی نشست کے لئے انڈیپنڈنٹ گروپ کے فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات2017-18 کے لیے پولنگ 31 اکتوبر کو ہوگی ۔سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں صدر کی نشست کے لئے انڈیپنڈنٹ گروپ کے فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات برائے 2017-18٬31 اکتوبر کو ہونگے جبکہ سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشستوں کے لئے سندھ سے انڈپنڈنٹ گروپ کے فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا فاروق ایچ نائیک کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت حاصل ہے جبکہ رشید اے رضوی گروپ کو منیر اے ملک گروپ کی حمایت حاصل ہے۔

سپریم کورٹ بار سالانہ انتخابات میں تین ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جبکہ نائب صدر کی نشست کے لئے انڈپنڈنٹ گروپ کے غلام شبیر سحر اور جنرل سیکریٹری کے لئے صفدر حسین تارڑ جبکہ پروفیشنل گروپ کے نائب صدر کی نشست کے لئے سہیل حیات رانا اور جنرل سیکریٹری کے لئے آفتاب احمد باجوہ مد مقابل ہونگے سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں ووٹ کے اندراج کے لئے سندھ میں کراچی حیدرآباد اور سکھر میں پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :