سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ٬شکار پور کے مالی سال 2009-10کے مالی حساب کا جائزہ لیا گیا

کمیٹی کا ورکنگ پیپر مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر پر برہمی کا اظہار٬ آپ کے عمل سے حکومت کو نقصان ہو ا اور آپ کا صرف ٹی اے ڈی اے بن گیا ہے٬سلیم رضا جلبانی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 1میں چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع شکار پور کے مالی سال 2009-10کے مالی حساب کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر شکار پورسکندر علی خشک سمیت افسران اجلاس میں شریک ہوئے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ورکنگ پیپر مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سورٹھ تھیبو نے کہا کہ لگتاہے کہ افسران شاید کم پڑھے لکھے ہیں جو ورکنگ پیپرز بھی اچھی طرح نہیں بناسکتے ہیں ۔کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضا جلبانی نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے اکثر افسران کے ورکنگ پیپرز مکمل تیار نہیں ہوتے۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر شکار پو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس عمل کی وجہ سے حکومت کو نقصان ہو ا اور آپ کا صرف ٹی اے ڈی بن گیا ہے۔کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو دس دن مین تمام ریکارڈ دوبارہ درست کرکے پی اے سی کے سامنے پیش کرنے کی مہلت دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :