پنجابی پختون اتحاد مظہر شیرازی گروپ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

مذہبی سیاسی اور فرقہ وارانہ اختلافات ٬گروہ بندی ختم کرکے پاکستان کے دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے٬نثار کھوڑو نظریہ ضرورت کے تحت یہ اتحاد بنایا تھا ایم کیوایم کے خلاف اپنا دفاع کرنے کیلئے تنظیم بنائی تھی ۔اب ایم کیوایم اپنے مکافات عمل سے گذر رہی ہے٬مظہر شیرازی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجابی پختون اتحاد مظہر شیرازی گروپ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔گروپ کے سربراہ مظہر شیرازی نے یہ اعلان منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پنجابی پختون اتحاد کے مظہر شیرازی کی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

مذہبی سیاسی اور فرقہ وارانہ اختلافات اور گروہ بندی ختم کرکے پاکستان کے دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سانحہ کوئٹہ انتہائی افسوسناک ہے ۔دہشت گردی کی سفاکانہ کارروائیوں کے باوجود حوصلے بلند ہیں۔اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہر قیمت پر مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد قوم کے عزائم اور ارادوں کو شکست نہیں دے سکتے ہیں ۔سانحہ کوئٹہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

پاکستانی قوم نے بہت ساری تکالیف برداشت کی ہیں۔اندروالوں کی معاونت کے بغیرایسے واقعات نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔مظہر شیرازی نے کہا کہپی پی آئی کو مکمل طور پر پیپلزپارٹی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کرتاہوں۔ نظریہ ضرورت کے تحت یہ اتحاد بنایا تھا ایم کیوایم کے خلاف اپنا دفاع کرنے کیلئے تنظیم بنائی تھی ۔اب ایم کیوایم اپنے مکافات عمل سے گذر رہی ہے اور اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔