واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 18:28

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اکتوبر۔2016ء ) پاکپتن اور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا نمازی شہری تاجر طلباء سرا پا احتجاج حکومت کو بد دعائیں تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گردو نواح میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ20گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے پانی نہ ہونے کے باعث نمازی وضو کر نے سے محروم ہیں واپڈا حکام نے حکومتی اعلان کے باوجود بد ترین لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس سے شہریو ں میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :