ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ پیرمحل کے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 18:27

پیرمحل( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اکتوبر۔2016ء ) رقص وسماع کی محفل میں شرکت کرنے پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ پیرمحل کے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن تین اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نوازش ولد محمد نواز قوم کھمان سکنہ چک 321گ ب کی شادی تھی اور رسم حنا تھی جسمیں کیو آر ایف کے پولیس ملازمین نثار احمد ولد قائم دین قوم جٹ چک 323ج ب قیام پور ۔

فہیم عباس ولد طالب حسین قوم کھمان سکنہ 321گ ب کھمانوالہ ۔

(جاری ہے)

محمد عدنان ولد محمد افضل قوم راجپوت سکنہ چک 422ج ب معہ 3/4کس نامعلوم نے بھی شمولیت کی جنہوں نے ڈانسر لڑکیوں پر رقم نچھاور کی اور شارع عا م پر ڈانس کروایا۔نثار احمد ملزمان شارع عام پر ڈانس کروا اور رقم نچھاور کر تے ہوئے لوگوں کے جذبات مجروح کرتے ہوئے ارتکاب جرم 294 ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا اور عثمان اکرم گوندل ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تھانہ پیرمحل میں تعینات تین اہلکاروں نثار احمد ،فہیم عباس ،محمد عدنان کو رقص وسماع کی محفل میں شرکت کرنے پر نوکری سے معطل کردیا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :