گدھوں کی کھالیں اتارنے والا گروہ سر گرم

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 18:25

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اکتوبر۔2016ء) ایک ہی رات میں چھ گدھوں کو چوری کرکے ان کی کھالیں اتار لی گئی، تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل قصور کے ایک گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گدھوں کی کھالیں بر آمد ہوئی تھی ،مصطفی آباد کے نواحی دیہات سے بھی ایک ہی رات میں دو دو گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتاری گئی تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گدھوں کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ رک گیا تھا۔اب وہ گروہ دوبارہ سر گرم ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات مصطفی آباد کے نواحی گاؤں بستی رحمت آباد نزد کتلوہی سے نا معلوم چور احمد رضا، عرفان، قمر الدین، رشد، ضیا الحسن شاہ سمیت چھ افراد کے گدھے چوری کرکے انہیں فصلوں میں لیجا کر ہلاک کر دیا اور ان کی کھالیں اتار کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :