بیس لاکھ مالیت کی ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والا شخص پولیس کی ملی بھگت سے رہا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 18:25

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اکتوبر۔2016ء) 20لاکھ مالیت کی ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والا شخص پولیس کی ملی بھگت سے رہا، مہر محمد شفیق نے 15پر کال کی کہ پانچ نا معلوم ڈاکو مجھے سے میری کار اور ڈھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں، مہر محمد شفیق نے سالے کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ کیا تھا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہر محمد شفیق نامہ شخص نے اپنے موبائل نمبر0323/1496158سے15پر کال کی کہ وڈانہ کٹ کے قریب پانچ نا معلوم افراد مجھ سے میری کرولا کار نمبری LED5683اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھین کر فرارہو چکے ہیں،مہر محمد شفیق نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے سالے سے ڈھائی لاکھ روپے لیکر اپنے کار پر وڈانہ کی طرف آ رہا تھا کہ پانچ نا معلوم افراد نے مجھ سے نقدی اور کار چھین لی ہے، پولیس نے شک گزرنے پر جب مہر محمد شفیق کی چھترول کی تو اس نے بتایا کہ میں نے اپنے سالے شرافت سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا میرا سالہ مجھے میری کار پر وڈانہ کٹ پرا تار کر واپس چلا گیا تھا اور میں نے 15پر کال کر دی، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے شرافت سے کار بھی بر آمد کر لی،پولیس کی ملی بھگت سے رات گئے مہر محمد شفیق کو چھوڑ دیا گیا، چند ماہ قبل بھی وڈانہ کے قریب ایک شخص نے اپنے سالے کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اسی ڈکیتی کے جرم میں جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :