ای سٹامپ پیپرز کے ذریعے جعل سازی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا٬ساجد لطیف ٬ عرفان سندھو

منگل 25 اکتوبر 2016 18:27

پاکپتن۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) و زیر اعلی پنجاب نے ای اسٹامپ پیپرز کا کمپیوٹرائز ڈ اجرا ء کرکے انقلابی اقدام کیاہے ٬ ای اسٹامپ پیپرز کے ذریعے جعل سازی کا خاتمہ ہو گا اور کرپشن کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ٬ایک ہزار روپے مالیت کے ای اسٹامپ پیپرز کے حصول کیلئے پر انا طریقہ اختیار کیا جائے گا اور ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے ای اسٹامپ پیپرز کیلئے نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ٬ ان خیالات کا اظہا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالو جی بو رڈ کے ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف ٬ ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ای اسٹامپ پیپرز کی کمپیوٹرائز ڈ طریقے سے اجراء کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ٬ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الر حمن ٬ اسسٹنٹ کمشنر عارفوا لا عد نان فرید٬ ڈی آئی او سید سلمان حسین ٬سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹر فیا ض مسعود ٬ سمیت دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو دتھے ٬ ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ مجوزہ ای اسٹامپ پیپرز کے حصول کیلئے حکومت کی ویب سائٹ Es.punjb.gov.pk) ) پر آن لائن فل کرکے پنجاب بنک سے دفتری اوقات کار کے دوران ای اسٹامپ پیپر حا صل کیے جا سکیں گئے ٬مجوزہ س کی کاپی ڈاون لو ڈ کرکے بنک میں لے جائیں اور مطلوبہ ٹیکسز کی رقم جمع کر اکر ای اسٹامپ پیپرز حا صل کر سکیں٬ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ اس مد میں حکومت کے ریو نیو میں خاطر خو اہ اضافہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ فراڈ ٬ دھوکہ دہی ٬ اور پچھلی تاریخوں میں اشٹام پیپرز کے اجر اء کا بھی خاتمہ ہو گا ٬انہو ں نے کہا کہ ای اسٹامپ پیپرزکے حصول کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کریں اورای اسٹامپ پیپرز کے حصول کو نہایت آسان اورآسادہ بنائیں ٬ علاوہ ازیں ضلع میں ای اسٹامپ پیپرز کے کے اجرا کے عمل کا آغا ز ہو چکا ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :