دھرنوں کی آڑ میں معاشی ترقی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے‘پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے کی ا جازت نہیں دی جائیگی٬تحسین فواد

منگل 25 اکتوبر 2016 18:27

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ دھرنوں کی آڑ میں معاشی ترقی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے٬ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی٬عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے ان کو کسی اچھے سے مینٹل ہسپتال میں داخل کرایا جائے٬علیم خان اور جہانگیر ترین خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں وہ کس منہ سے پاناما لیکس کا راگ الاپ رہے ہیں٬ دھرنوں کی سیاست کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ہے لیکن ایک جنونی شخص کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا٬وزیر اعظم محمد نواز شریف 20کروڑ پاکستانیوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹ دے کر ان کو اپنا وزیر اعظم منتخب کیا ٬چور دورازے سے اقتدار میں آنے والے دن اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں ۔