مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کی کوئٹہ دہشت گردی کی مذمت‘ کسی کو ملکی سا لمیت کے ساتھ کھیلنے اورا نتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی٬لیگی رہنما

منگل 25 اکتوبر 2016 18:24

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرکے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کو ناکامی ہو گی٬انہوں نے کہا کہ کسی بھی شر پسند وںکو پاکستان کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی٬ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے٬انہوں نے اس موقع پرکوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :