سانحہ کوئٹہ ملک میں بدامنی کو عروج دینے کی بڑی سازش ہے٬مولانا فضل الرحمان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:24

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے سانحہ کوئٹہ کو انسانیت اور ملک میں امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے اس سانحہ میں بڑی تعداد میں اموات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی کار کنوں کو ہدایت کی وہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیئے ہر ممکن مدد کریں ۔

مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا نے پارٹی راہنمائوں حافظ حسین احمد٬ سید فضل آغا ٬مولانا فیض محمد ٬ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سے واقعہ کے متعلق تفصیلات حاصل کیں ۔مولانا نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک عرصے کے بعد اتنے بڑے سانحہ نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا قوم اتحاد وتفاق سے ہی مقابلہ کر سکتی ہے اس حوالے سے جے یو آئی اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے ہر سطح پر کوشاں ہے۔

سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور ناظم عمو می جے یو آئی مولانا عبد الغفور حیدر ی نے بھی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں امن کی کاوشوں کے خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :