ڈرگ انسپکٹر ایبٹ آباد کے شہر کے مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے

منگل 25 اکتوبر 2016 18:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈرگ انسپکٹر ایبٹ آباد نے شہر کے مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مار کر غیر رجسٹرڈ ادویات قبضہ میں لے لی٬ بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور نان کوالیفائیڈ عملہ رکھنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی٬ سٹوروں پر موجود غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کے سمپل پشاور لیبارٹری کو روانہ کر دیئے ہیں٬ درست رپورٹ نہ آنے کی صورت میں متعلقہ میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی عمل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ایبٹ آباد عاقب شاہ نے منگل کو شہر کے مختلف سٹوروں پر چھاپے مار کر غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کو قبضہ میں لے لیا٬ قریشی میڈیکل سٹور پر موجود غیر رجسٹرڈ ادویات قبضہ میں لیکر تصدیق کیلئے اسے ہیلتھ لیبارٹری پشاور روانہ کر دیا گیا ہے٬ قریشی ڈینٹل کے خلاف بغیر لائسنس کے کام کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ فرحان میڈیکل سٹور اور اسحق میڈیکل سٹور پر نان کوالیفائیڈ عملہ رکھنے کے جرم میں کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

شفاء میڈیکل اور دیگر کئی میڈیکل سٹورز پر صفائی ستھرائی کے ناقص معیار کے باعث جرمانے کئے گئے۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر ایبٹ آباد عاقب شاہ نے بتایا کہ شہر میں کسی میڈیکل سٹور کو من مانی کی اجازت نہیں دیں گے٬ تمام میڈیکل سٹور مالکان کو قانون کے اندر رہ کر کام کرنے کی اجازت ہے٬ غیر رجسٹرڈ ادویات کی سخت ممانعت ہے اور ایسی ادویات رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی٬ بغیر لائسنس کے کسی بھی میڈیکل سٹور کو کام نہیں کرنے دیں گے اور ایسے افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ نان کوالیفائیڈ عملہ کو فی الفور اپنے سٹوروں سے فارغ کرے٬ ہم ایسے افراد کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :