بھارت اور ’’را‘‘ کو پاکستان میں دہشت گردی جیسے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ مشتاق غنی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اور عوام سمیت پورا ملک سانحہ کوئٹہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سراپا احتجاج اور سوگوار ہے٬ ہم دشمن پڑوسی ملک بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو اپنے ملک میں دہشت گردی پھیلانے کے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وہ منگل کو ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی سانحہ کوئٹہ کے باعث منسوخی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی٬ رکن قومی اسمبلی ڈا کٹر اظہر جدون٬ رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس٬ پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر زرگل خان اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اور دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی٬ دلخرا ش واقعہ پر ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مشتاق احمد غنی نے کہا کہ کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کے باعث پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ایبٹ آباد کا ورکر کنونشن منسوخ کر کے کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں اس لئے ورکر کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :