لاڑکانہ ٬دعاکالونی کے رہائشیوں کی سیپکو حکام کی جانب سے بجلی ٹرانسفارمر اتارنے کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ شہر کے دعا کالونی کے رہائشیوں نے سیپکو حکام کی جانب سے بجلی ٹرانسفارمر اتارنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں علاقہ مکینوں گلشیر جتوئی٬ قاری غلام مصطفیٰ شیخ اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ کئی روز سے سیپکو حکام کی جانب سے علاقے میں موجود ٹرانسفارمر اتار کر اب مرمت کرکے نہیں دے رہے ہیں جس کے باعث ہم دن ہو یا رات بغیر بجلی کے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیپکو کی جانب سے بلاجواز اضافی بل بھیجے جارہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ٹرانسفارمر موجود نہیں لیکن اس کے باوجود علاقہ مکینوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ٹرانسفارمر دوبارہ لگاکر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :