رانا مشہود کاکو ئٹہ سریاب پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

منگل 25 اکتوبر 2016 18:22

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاںنے کو ئٹہ سریاب پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میںرانا مشہود احمدخاں نے اس افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہو نے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہداکو سلام پیش کرتے ہیں۔پولیس ٹریننگ سنٹر میں شہادت پانے والے قوم کے ہیرو ہیں۔حملے کے بعد دہشگردوں کے خلاف عزم مزید مستحکم ہوگا۔دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔