کوئٹہ پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ حکومت کی غفلت ہے ٬حلیم عادل شیخ

ہمارے دھرنے میں پنجابی ٬سندھی ٬بلوچ٬سرائیکی ٬پشتون سمیت دیگر قومیں موجود ہونگی ٬رہنما پی ٹی آئی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حکومت اس ملک کی عوام کے ساتھ سازشیں کھیل رہی ہے ٬کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ اپنے پیچھے بہت سے شکوک وشبہات چھوڑ جاتاہے ٬کوئٹہ پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ حکومت کی غفلت ہے ٬ہمارے چیئرمین کے مطابق یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جب بھی ہماری جانب سے احتجاج کی کوئی کال دی جاتی ہے اس طرح کا سانحہ رونماکردیا جاتاہے ٬عادل ہائوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی مگر یہ بات طے ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں بلکہ اپنا اقتدار بچانے کی زیادہ فکر ہے٬انہوں نے کہاکہ حکومت دھرنوں اوراحتجاج کا جوازخود ہی پیدا کررہی ہے ٬ پاکستان میں تمام مسائل کی اصل جڑکرپشن ہے ٬ہم اسلام آباد کا احتجاج اسی کرپشن کے خاتمے کے لیے کررہے ہیں اب پوری قوم ہی ہمارے ساتھ کھڑی ہے ٬ دھرنے میں پنجابی ٬سندھی ٬بلوچ٬سرائیکی ٬پشتون سمیت دیگر قومیں موجود ہونگی ٬انہوں نے کہاکہ پاک فوج کہ تمام تر اقدامات سے ہم خوش ہیں وہ خالصتاً اس ملک کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے ہماری اگر ناراضگی ہے تو حکومت کی ناکام پالیسیوں اور ان کی لوٹ مار کی سیاست سے ہے ٬انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے سے 62جانوں کے ضیاع کا بے حد افسوس ہے ٬اوراس سلسلے میں ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :