سانحہ کوئٹہ ٬وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پنجاب میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سانحہ کوئٹہ کے دلخراش واقعہ پر پنجاب میں آج ایک روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یوم سوگ کے موقع پر صوبہ بھر میں سرکاری عمارتوں میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اورصوبے کے عوام غم کی اس گھڑی میں بلوچستان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاںشہدا ء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :