امریکہ اور بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف مسلسل فعال ہے‘لیاقت بلوچ

شہدا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں ٬کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے ہولناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ دشمن کا ہدف سکیورٹی ادارے ٬ سکول ٬ ہسپتال ٬ مساجد اور کاروباری مراکز ہیں ۔ شہدا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں ۔

بے گناہ شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان دشمن قوتیں ناکام و نامراد ہوں گی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکہ اور بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف مسلسل فعال ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے اندر سیاسی شیرازہ بکھرا ہواہے ۔ حکمران اقتدار کی بجائے قومی سلامتی کو ترجیح دیں اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے بلاامتیاز تحقیقات اور احتساب کے مسئلہ پر ضد اور انا چھوڑ دیں ۔

عدالتی کمیشن بنانے کے لیے متفقہ ٹی او آرز تسلیم ہو جائیں تو سیاست ٬ جمہوریت اور معیشت پر بے یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی عدالتی اور عوامی محاذ پر کرپشن کے خاتمہ کے لیے عوامی بیداری کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ آئین ٬آزاد عدلیہ اور جمہوری عمل کی حفاظت ہماری ترجیح اول ہے اسی لیے ہم نظریاتی ٬ معاشی اور انتخابی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :