کوئٹہ کیڈٹ سکول پر حملہ پاکستان دشمن قوتوں کا پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر حملہ ہے‘طاہر محمود اشرفی

ملک کی سیاسی و عسکری اور مذہبی قیادت کو وطن دشمن سرگرمیوں اوردہشتگردی کیخلاف ہر قسم کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونا ہوگا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ کوئٹہ کیڈٹ سکول پر حملہ پاکستان دشمن قوتوں کا پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر حملہ ہے٬ ملک کی سیاسی و عسکری اور مذہبی قیادت کو وطن دشمن سرگرمیوں ٬دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف ہر قسم کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن قوتوں کو سی پیک کا منصوبہ قبول نہیں ہے اور وہ گوادر کی ترقی اور سی پیک منصوبے کی کامیابی کو روکنے کیلئے دہشتگردی اور انتہاپسندی کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ اور حکمرانوں سے سوال کرتی ہے کہ آخر کب تک قوم کے بچے اس طرح دشمن کا نشانہ بنتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کو اس سانحہ پر سیاست کرنے کی بجائے پاکستان دشمن قوتوں کی سرکوبی کیلئے متحد ہوجا نا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :