Live Updates

عمران خان سیاسی عزائم کیلئے ملک کیخلاف دشمن سے بھی زیادہ نچلی حد تک جا سکتے ہیں٬ انتشار پھیلا کر سی پیک پر کاری ضرب لگانا چاہتے ہیں ‘ عابد شیر علی

لاک ڈائون ریاست پر حملہ کے مترادف ہے ٬ ’’سیاسی کزن‘‘ سمیت دیگر محرکات پاکستان میں انتشار پھیلا کر اس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ٬2 نومبر کو پاکستان رواں دواں ہو گا٬پانامہ پیپرز کا فیصلہ عدالت کرے گی٬انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ٬ ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘ وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی عزائم کیلئے ملک کے خلاف دشمن سے بھی زیادہ نچلی حد تک جا سکتے ہیں٬ ملک میں انتشار پھیلا کر سی پیک منصوبے پر کاری ضرب لگانا چاہتے ہیں ٬ لاک ڈائون ریاست پر حملہ کے مترادف ہے ٬ ’’سیاسی کزن‘‘ سمیت دیگر محرکات پاکستان میں انتشار پھیلا کر اس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن 2 نومبر کو پاکستان رواں دواں ہو گااور پانامہ پیپرز کا فیصلہ عدالت کرے گی٬ عمران خان کو اگر دھرنے کا شوق ہے تو وہ کے پی کے کی کرپشن کے خلاف دیں ٬ انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے ٬ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاہم ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں شالامار سرکل لیسکو کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس اگر حکومت کیخلاف ایک بھی ثبوت ہے تو ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں ۔ ’’سیاسی کزن‘‘ سمیت دیگر محرکات پاکستان میں انتشار پھیلا کر اس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ پہلے بھی آزما چکے ہیں اب بھی ان کے عزائم ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام نہیں ہے تاہم مسلم لیگ (ن) عدالت میں تمام الزامات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ٬ وہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا ۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے کام میں رخنہ نہ ڈالے اور نہ ہی اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے عدالت پر دبائو ڈالے ۔

وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ انتخابات 2018 میں ہی ہونگے جس میں 20 کروڑ عوام ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ شیخ رشید اس وقت ایک ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وہ خود لال حویلی کے باہر سو لوگ بھی اکٹھے نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کانسٹیبل کا بیٹا ہو کر ارب پتی کیسے ہو سکتا ہے٬ عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کیا انہوں نے اپنے دو بیٹوں کا ٹیکس گوشواروں میں نام ظاہر کیا ٬ْ وہ کس آمدنی سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سفری اخراجات پورے کرتے ہیں ٬ْ شاہ محمود قریشی کو دربار سے کروڑوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی وزارت خارجہ کے دور میں اپنے بیٹے کو ایک سینیٹر کے ساتھ ملازمت پر لگوایا٬ کیا یہ دھونس دھاندلی نہیں٬ْ انہوںنے کہا کہ اور بھی کئی لیکس آئیں گی جن میں عمران خان اور ان کے درباریوں کے نام شامل ہونگے ٬ْ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام پاکستان کی ترقی اور سا لمیت کے ساتھ جڑا ہوا ہے لیکن اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے معیشت اور سٹاک مارکیٹ کو نقصان پہنچا ٬ْ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا کر سی پیک منصوبے پر کاری ضرب لگانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہونگے ٬ْ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں تحریک انصاف کی طرف سے پی ٹی وی پر حملے کے ساتھ ساتھ پارلیمینٹ کے جنگلے اکھاڑے گئے جس کو حکومت نے برداشت کیا ٬ْ انہوں نے کہاکہ عمران خان یہ بتائیں کہ ان کے اربوں روپے کے محل کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے ٬ْ 70 ہزار روپے ٹیکس دینے والا شخص اربوں روپے کے محل میں کیسے رہ سکتا ہے ٬ْ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان عناصر میں کوئی فرق نہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں اور جب تحریک انصاف کے سربراہ کو عوام نے مسترد کردیا تو پھر انہوں نے پاک فوج کو سیاست میں لانے کی سازش شروع کردی جبکہ وہ پاکستان کے منتخب وزیراعظم پر الزام تراشی کر رہے ہیں ٬ْ انہوں نے کہا کہ جو پاک فوج کو سیاست میں لانے کی کوشش کرے گا وہ ضرب عضب ٬ْ کراچی آپریشن ٬ْ ملک میں امن و امان کا دشمن اور دہشت گردوں کا حمایتی ہو گا ٬ْ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا کو ہمیشہ امن کا پیغام دیتا ہے ٬ْ خواہش ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں تاہم جو ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کرے گا اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ٬ْ انہوں نے کوئٹہ میں ہونیوالے سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ٬ْ غیر ممالک پاکستان کو للکارنے کے ساتھ ساتھ سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف پاکستان میں سیاسی کزن ملک کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ٬ْ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کے شالامار لیسکو سرکل کے دورہ کا مقصد یہاں پر اوور بلنگ اور ڈی ٹیکشن بلز کی شکایات کا جائزہ لینا تھا ٬ْ انہوں نے کہا کہ لیسکو کی طرف سے 7 لاکھ میٹرز کی پروکیورمنٹ نہ کرنا بہت بڑی غفلت ہے جس پر متعلقہ افسران کو وارننگ دے دی گئی ہی٬ْ انہوںنے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ لیسکو میں کرپشن کو ختم کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات