کوئٹہ ٬مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے واقعات کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے واقعات کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا اور سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے واقعہ کے خلاف سوگ بھی منایا جائیگا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ٬اللہ داد ترین٬ یاسین مینگل سمیت دیگر عہدیداروں نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے واقعہ کے خلاف مرکزی انجمن تاجران نے فیصلہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی واقعات کے خلاف مرکزی انجمن تاجران بلوچستان آج کوئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کرے گی تمام تا جر برادری سے اپیل کی جا تی ہے کہ سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے لواحقین اور ورثاء سے ہمدردی کر تے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر تے ہیں اور انجمن تاجران کی جانب سے سوگ بھی منایا جائیگا مرکزی انجمن تاجران کے ترجمان اللہ داد ترین نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ٬ اغواء برائے تاوان٬ دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ان واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیںحکومت کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے عوام کو تحفظ فراہم کرے اب تو عوام کے علاوہ سیکورٹی ادارے کے اہلکار بھی غیر محفوظ ہے اس سے پہلے سانحہ کوئٹہ 8 اگست کے واقعہ میں 75 سے زائد وکلاء اور عام شہری کو شہید کیا گیا اب جبکہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں حملہ کر کے 61 سے زائد زیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو شہید کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :