آصف علی زرداری کا امیر قطر شیخ خلیفہ بن حماد التھانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 25 اکتوبر 2016 18:15

اسلام آباد٬(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے امیرِ قطر شیخ خلیفہ بن حماد التھانی کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے جنکا انتقال پیر کے روز ہواتھا آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ خلیفہ بن حماد التھانی نے نہ صرف پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ گلف کوآپریشن کونسل کی بنیاد ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

جس سے گلف کی ریاستوں اور مسلم دنیا کو استحکام حاصل ہوا۔ ان کے دورِ امیری ہی میں قطر انرجی کے ذرائع استعمال میں لایا اور اور قطر دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار کیا جانے لگا۔ سابق صدر نے ان کے خاندان٬ قطر کی حکومت اور قطری عوام سے اظہارِ تعزیت کیا اور شیخ خلیفہ بن حماد التھانی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ دوسری جانب سابق صدر نے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کی مذمت کی جن میں دو افراد بشمول ایک شیر خوار بچہ شہید ہو گئے اور سات افراد زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ سرحدوں پر کشیدگی نہ یہ کہ علاقے میں امن کے لئے اچھی ہے اور نہ ہی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :