پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس :

عدالت نے معاملے پر پانچ رکنی لارجر بنچ بنانے کا حکم دے دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ میں پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے معاملے پر پانچ رکنی لارجر بنچ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت فیصلے کااطلاق 2013 ء سے پہلے ترقی پانے والے افسران پر نہیں ہوگا۔

پولیس افسران نے اپنی جان پر کھیل کر خطرناک ملزمان کو پکڑا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار صرف یہ ثابت کرے کہ عدالتی فیصلے کا اطلاق اس پر نہیں ہوگا ‘ جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ افسران نے جان پر کھیل کر خطرناک ملزمان کو پکڑنا پولیس کا کام ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ جسٹس عظمت عید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم اس معاملے پر پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ عدالت نے مزید کہا کہ کوء درخواست گزار چاہے تو مزید ریکارڈ جمع کرواسکتا ہے آئندہ کیس کو وکلاء کی عدم حاضری کے باعث ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ (عابد شاہ/طارق ورک)

متعلقہ عنوان :