کیپٹن روح الله شہید کی دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جرات و بہادری کی لازوال داستان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:13

کیپٹن روح الله شہید کی دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جرات و بہادری کی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح الله کیلئے تمغہ جرات اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے تمغہ بسالت دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ میںشہید ہونے والے کیپٹن روح الله کو تمغہ جرات اور نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں اہلکاروں نے بہادری سے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کیا اور دوسرے خود کش بمبار کو ریکورٹس کے پاس پہنچنے سے روکا. تاہم دہشت گردوں کے کئی حملے پسپا کرنے کے بعد کیپٹن روح الله پولیس سینٹر میں حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کر گئے۔

متعلقہ عنوان :