سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے تمام تر انتظامات مکمل٬ کم و بیش تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع

منگل 25 اکتوبر 2016 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے تمام تر انتظامات مکمل کر کئے گئے ہیں کم و بیش تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ لاکھوں افراد کی قافلوں کی صورت میں شرکت سے کانفرنس ملک کی تاریخ میں منی رائے ونڈ اجتماع ثابت ہوگا۔ وسیع و عریض پنڈال کو خوبصورت شامیانوں٬ قناتوں اور رنگ برنگے بینروںسے سجا دیا گیا ہے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے کانفرنس کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور رضاکاروں کے لئے ہدایات جاری کیں۔ ملک بھر سے کارکنان ختم نبوت کی آمد کا سلسلہ عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ کانفرنس کی صدارت امیر مرکزیہ ممتاز روحانی شخصیت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر (کراچی)٬ مولانا حافظ پیر ناصر الدین خاکوانی اور صاحبزاہ خواجہ عزیز احمد فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام27, 28/ اکتوبر بروز جمعرات و جمعہ کو مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس نہایت ہی تزک و احتشام سے کل شروع ہو رہی ہے۔ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں اسلامیان پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ شرکاء کے لئے استقبالیہ٬ پارکنگ٬ فری ڈسپنسری٬ لائٹنگ اور فوڈ اینڈ واٹر سپلائی٬ میڈیا سیل٬ ٹریفک پلان٬ سوشل میڈیا گیلری اور گیسٹ ہا$س کے تمام شعبوں کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا٬ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی٬ مولانا غلام مصطفی٬ مولانا عزیزالرحمن ثانی٬ مولانا قاضی احسان احمد اور مولانا مفتی راشد مدنی نے کہا ہے کہ کانفرنس تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ اور یہ کانفرنس مسلمانوں کے قلوب و اذہان میں عشق رسالت کے چراغ روشن کرے گی۔

کانفرنس کی تمام نشستوں کے شیڈول کا آج با قاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ شرکاء کانفرنس کیلئے وسیع و عریض پنڈال کو سجانے اور دیگر شعبہ جات پر ورکنگ کمیٹی اور رضا کاران ختم نبوت نے باہمی مشاورت سے انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چناب نگر٬ چنیوٹ اور مختلف اضلاع سے مبلغین ختم نبوت اور کارکنان ختم نبوت اپنے اپنے دعوتی پروگرام اور تبلیغی دورے مکمل کر کے مرکز ختم نبوت پہنچ گئے ہیں۔

شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس کا فقید المثال اجتماع اتحاد و یگانگت اور محاذ ختم نبوت پر کام کرنے والوں کے لئے مشعل راہ اور زادر اہ ثابت ہوگا۔ جبکہ کانفرنس سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام٬ مذہبی و دینی جماعتوں کے قائدین٬ دیوبندی٬ بریلوی٬ اہل حدیث ٬ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان٬ سینٹر٬ معروف وکلاء٬ مبلغین ختم نبوت اور نامور شعراء کرام خطاب و شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے میڈیا سیل میں آمدہ اطلاعات کے مطابق پشاور٬ نوشہرہ٬ کرک٬ بنوں٬ مردان٬ صوابی٬ دیر٬ چار سدہ٬ راولپنڈی٬ اٹک ٬ مانسہرہ٬ قلندر آباد٬ چکوال٬ لاہور٬قصور٬اوکاڑہ ٬فیصل آباد٬ننکانہ٬جھنگ ٬ملتان٬ بہاولپور٬ رحیم یار خان٬حافظ آباد٬شیخوپورہ٬خوشاب٬ میانوالی ٬منڈی بہاؤالدین ٬گوجرانوالہ٬ چنیوٹ اور چناب نگر کے مضافاتی علاقوں سے شیدائیان ختم نبوت جوق درجوق قافلوں کی صورت میں شریک ہوںگے۔

یہ کانفرنس تشتت و افتراق کے دور میں اتحادبین المسلمین کاعظیم الشان مظہر ہوگی۔ علاوہ ازیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغین مولانا محمد اسحاق ساقی٬ مولانا عبدالحکیم نعمانی٬ مولانا فقیر الله اختر٬ مولانا محمد قاسم رحمانی٬ مولانا محمد حسین ناصر٬ مولانا محمد وسیم اسلم٬ مولانا عبدالنعیم٬ مولانا محمد طیب فاروقی اور مولانا توصیف احمد نے ورکنگ کمیٹیوں کے تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں لاکھوں افراد بسوں٬ ویگنوں٬ ٹرینوں کے ذریعے وفود اور قافلوں کی شکل میں شرکت کرنے کر رہے ہیں۔

سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر جامہ تلاش کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت ہوگی۔ کانفرنس میں ہیڈ آف دی قادیانی جماعت مرزا مسرور سمیت تمام قادیانیوں کو دعوت اسلام کے فریضہ کا اعادہ کیا جائے گا۔ نیز اس کانفرنس میں ۷/ ستمبر ۴۷۹۱ء کے قومی اسمبلی کے تاریخ ساز فیصلہ اور ۴۸۹۱ء کے امتناع قادیانیت آرڈیننس٬ اعلیٰ عدالتوںکے تاریخی فیصلہ جات کی حفاظت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔