اسلام آباد ہائیکورٹ ٬ مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا پنکی٬بجلی گوری و دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست پر سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی٬ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئندہ مردم شماری کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے فارم میں خواجہ سراوں کے لیے بھی کالم رکھا جائے اور مذکورہ فارم میں ترمیم تک آئندہ مردم شماری روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق مردم شماری میں خواجہ سراوں کو شامل نہ کرنے سے تیسری جنس کے شہری ملکی آبادی میں شامل ہونے سے محروم رہ جائیں گے٬عدالت نے چیئر مین نادرا٬ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :