سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہی تکلیف ہے٬ راجہ ظفر الحق

کشمیر پر کوئی وفود باہر جانا ہو تو اس کے لیے بار سے رجوع کرنا چاہیے٬ قائد ایوان سینٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سینٹ میں قائد ایوان راجا ظفرالحق نے کہا ہے کہ سی پیک پر بھارت کو تکلیف ہی تکلیف ہے وہ پاکستان کے اندر انتشار پھیلانے میں ملوث ہے ٬ سی پیک سے بھارت کو کیا تکلیف ہی جب سے سی پیک شروع ہوا بھارت شور مچا رہا ہے۔کشمیر پر کوئی وفود باہر جانا ہو تو اس کے لیے بار سے رجوع کرنا چاہیے٬یہ بات انہوں نے ا اسلام آباد بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وکیل درست انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرسکتا ہے۔کشمیر پر کوئی وفود باہر جانا ہو تو اس کے لیے بار سے رجوع کرنا چاہیے۔وکلاء کو لاء کی کتب کے علاوہ بھی مطالعہ کرنا چاہیے۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں آکر میں نے سیکورٹی نہیں دیکھی۔کچہری حملے کے بعد ہمیں سیکورٹی انتظام کا خیال رکھنا چاہئے۔کوئٹہ میں آج پھر 61 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے بھارت کو کیا تکلیف ہے٬جب سے سی پیک شروع ہوا بھارت شور مچا رہا ہے۔ایرانی کہتے ہیں ہم نے آزادی اقبال کے شعروں کی بدولت حاصل کی ۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :