پنجاب بار کونسل کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف آج ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی روشنی میں پنجاب بھر کے وکلاء سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہڑتال میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حصہ لیں گی جبکہ دوسری طرف پنجاب بار کونسل کے عہدیداران نے سانحہ کوئٹہ کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کے تمام کرداروں کوفوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پنجاب بار نے دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کوششوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :