صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کی الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

منگل کومحکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں دو ملزمان کو صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے عبدالستاراور فرزانہ پروین کو جیل بھیج دیا٬اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔#

متعلقہ عنوان :