دو نومبر کو اسلام آباد بند نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو جائے گی٬انجمن مالکان بھٹہ خشت

منگل 25 اکتوبر 2016 18:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا بلکہ پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو جائے گی ۔وزیر اعظم کا دامن صاف ہے ۔عمران خان جمہوریت نہیں فسطائیت پر یقین رکھتے ہیں ۔چند ہزار ڈنڈا بردار بد گماشتوں کے ذریعے عمران خان کا تبدیلی لانے کا خواب پورا نہیں ہو گا ۔

عمران خان جمہوریت اور معیشت کے خلاف سازشیں بند کریں ۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ٬ضلعی جنرل سیکر ٹری چوہدری غلام مصطفی٬حاجی محمد اسلام٬ حاجی محمد الطاف٬چوہدری اشرف گجر٬میاں محمد یوسف٬رانا صدیق بلو٬ میاں فرمان علی اور دیگر نے مزید کہا کہ با شعور عوام عمران خان کی پر تشدد سیاست سے تنگ آ چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بھولا گجر کے ڈیرے پر مالکان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی اور مضبوط جمہوری قوت بن چکی ہے ۔مسلم لیگ کی قیادت نے اور کارکنوں نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور کسی صورت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیںہونے دیا جائے گا ۔