پختون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین توحید خان دائود زئی نے انجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن انجینئرنگ یونیورسٹی (UET) پشاور کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی چیئرمین توحید خان دائودزئی منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں انجیئرنگ یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی اور متفقہ طور پر آرگنائزنگ کمیٹی منتخب کی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے مطابق انجینئر مصطفی شنواری چیئرمین اور انجینئر منصور علی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا جبکہ دیگر ممبران میں انجینئر طاہر ٬ انجینئر شہاب ٬ انجینئر نعمان ٬ انجینئر کاشف اور انجینئر عبداللہ شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے توحید خان دائود زئی نے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کے تمام اداروں میں طلباء کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور باچا خان باباکی سوچ اور فکر کو پھیلایا جائیگا۔