گورنر خیبر پختونخوا کا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر خودکش حملے کی شدیدمذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 18:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔دریں اثنا گورنر نے داؤدزئی چارسدہ میں پولیو ٹیم پردہشتگردانہحملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہماری حکومت٬ سیکیورٹی فورسز اور قوم کے عزائم کمزور نہیں ہوںگے۔

انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی انسانیت سوز اورظالمانہ اقدامات ہیں۔گورنر نے کہا کہ ان گناونے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور انہیں انصاف کے کٹیرے میں لایا جائے گا۔گورنر نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکر تے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمنا$ں کا اظہارکیاہے۔#

متعلقہ عنوان :