پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے بعد پاک افغان چمن سرحد پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے بعد پاک افغان چمن سرحد پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات دہشتگردوں کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے بعد اعلیٰ سیکورٹی حکام نے پاک افغان چمن سر حد پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیئے گئے اور سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو تمام افراد کو چیک کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی اور باب دوستی سے پاکستان داخل ہونیوالوں کی سخت چیکنگ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :