دوسرے ونڈے میں کامیابی پر گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد

منگل 25 اکتوبر 2016 18:06

دوسرے ونڈے میں کامیابی پر گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوری قوم کو شاندار تحفہ دیا ہے٬ میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ٬ بولروں اور بیٹسمینوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لئے۔گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی طرح کلین سوئپ کرے گی۔#

متعلقہ عنوان :