احتساب کاتیر کمان سے نکل گیا ٬اس سے صرف بدعنوان چھلنی ہوں گے : ڈاکٹر شاہد صد یق

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب میڈیاکے سر براہ ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ حکمرانوں کواسلام آبادکی بندش سے کوئی سروکار نہیں٬انہیں تو ا پنی'' وصولی ''بندہونے کاڈر ہے۔اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ کیلئے پرامن احتجاج ہماراآئینی ٬جمہوری اورانسانی حق ہے ۔ ماضی میںبینظیر بھٹو کی منتخب حکومت کیخلاف نام نہادتحریک نجات کے دوران میاں نوازشریف کی کال پر بیسیوں بارشٹرڈائون اورپہیہ جام ہڑتال کی گئی ٬اب انہیں مکافات عمل کاسامنا کرناپڑاتووہ بچوں کی طرح روکیوں رہے ہیں ۔

اگرحکمرانوں نے بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سرگرم قائدین اورکارکنان کیخلاف کریک ڈائون کیا توان کے جعلی اقتدار کاڈراپ سین ہونا اٹل ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک تحریک انصا ف کے کارکنو ں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پاناما لیگ کسی صورت انتھک اوردبنگ کپتان عمران خان کے سرفروش اورکفن پوش ٹائیگرز کاحوصلہ پست نہیں کرسکتی۔

عمران خان کے نزدیک یہ ریاست بچانے کاوقت ہے جبکہ شریف برادران اپنی سیاست بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن جمہوری سیاسی جدوجہد جمہوریت نہیں فرعونیت ٬موروثیت اوریذیدیت کیخلاف ہے ۔احتساب کاتیر کمان سے نکل گیا ٬اس سے صرف بدعنوان چھلنی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں اکتوبر کے بعد نومبر جبکہ پاکستان میں ''سرنڈر''کامہینہ آئے گا۔پاکستان کاسبزہلالی پرچم سرنگوں کرنیوالے عناصر عنقریب سرنڈر کریں گے اوردنیا ان کامنطقی انجام دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ3نومبر کاسورج پاکستان میں آئینی تبدیلی کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :