Live Updates

عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں : حاجی قیصر امین بٹ

جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی :رہنما ن لیگ

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ٬ ہرروز نئے سے نئے بہانے بناکر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حاجی قیصرامین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ جمہوریت اور پاکستان کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی٬عمران خان اور اس کے حواری ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن دیکھ کر پریشان حال دکھائی دے رہے ہیں ٬ اب صرف ان کے پاس بے بنیاد الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں بچا جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں ٬ لیکن کسی بھی پارٹی سربراہ کو اس قسم کی زبان درازی کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنے کی باتیں خام خیالی کی باتیں ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات