صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئی4ارب 87کروڑ 70ہزار روپے کی منظوری دے دی ‘‘

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 24 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 87کروڑ 70ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 24 ویں اجلاس میں جن4 منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیکٹر کی سکیم ضلع فیصل آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت(پی سی II) جھنگ برانچ کینال کے مقام پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے٬ روڈ سیکٹر کی سکیم ضلع گجرات میں شہباز پور کے مقام پر دریائے چناب کے اوپر پل کی تعمیرکیلئے 3 ارب 92 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے٬ ضلع گوجرانوالہ میں سادھوکی سے لے کر بیگ پور کل لمبائی 23 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و بحالی کیلئے 42 کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار روپے اور ضلع چکوال میں بوچال کلاں سے لے کر للا لمبائی 25 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و بحالی کیلئے 50 کروڑ 36 لاکھ 64 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :